پاکستان کو گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔

0 comments
یہ بیان بھارت کے چیف آف آرمی سٹاف نے بارڈر پر مزید دستے بھیجتے ہوئے دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور فائرنگ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 
جذباتی کمنٹس دینے کی بجائے حقیقت پر مبنی کمنٹس دیں۔

اب پاکستانی سے زیادہ جنوبی افریقی ہوں، عمران طاہر

0 comments
اپنے آبائی ملک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں یادگار کم بیک کرنے والے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے خود کو ایک پاکستانی سے زیادہ جنوبی افریقی قرار دیا ہے۔
لیگ اسپنر نے دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 32 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ان کی اس کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 99 رنز پر سٹ گئی اور جنوبی افریقہ نے دن کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا کر 29 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔
طاہر کا کہنا ہے کہ اب وہ خود کو ایک پاکستانی سے زیادہ جنوبی افریقی سمجھتے ہیں اور جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنا ایک ایسا موقع ہے جسے میں مرتے دم تک یاد رکھوں گا۔
پاکستانی نژاد اسپنر کے لیے یہ واپسی اس لحاظ سے یادگار ہے کہ گیارہ ماہ قبل ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ 260 رنز کے عوض کوئی وکٹ نہ لے سکے تھے اور اس کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود طاہر نے ہمت نہ ہاری۔
انہوں نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کا صلہ انہیں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملا۔
انہوں نے کہا کہ ‘آف سیزن میں سخت محنت کا مجھے بہت فائدہ ہوا، میں آج یادگار پرفارمنس پر انتہائی شکر گزار ہوں’۔
ابو ظہبی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز کی سات وکٹ سے شکست کے بعد متحدہ عرب امارات کی اسپنرز کے لیے جنت تصور کی جانے والی وکٹوں کے پیش نظر دبئی ٹیسٹ میں طاہر کی شمولیت کا قوی امکان تھا۔

رابن پیٹرسن ابو ظہبی میں کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے لیکن ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے عمران طاہر نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
تین رکنی جنوبی افریقی فاسٹ باؤلنگ کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کی مزاحمت کے باعث کپتان گریم اسمتھ نے پہلے ہی گھنٹے میں طاہر کو متعارف کرایا جنہوں نے اپنے قائد کو مایوس نہ کیا۔
لیگ اسپنر نے پہلے شان مسعود کو کلین باؤلڈ کیا اور پھر اس کے بعد پاکستان بیٹنگ لائن سب سے اہم رکن اور کپتان مصباح الحق کو آؤٹ کر کے حریف ٹیم کو بھاری نقصان پہنچا۔
عمران طاہر نے جب عدنان اکمل کی وکٹیں بکھیریں تو کھانے کے وقفے پر پاکستان 60 رنز پر چھ وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔
کھانے کے وقفے کے بعد اسد شفیق بھی عمران کی گھومتی گیندوں کا نشانہ بنے جبکہ اسپنر نے محمد عرفان کو پویلین کی راہ دکھا کر پہلی دفعہ ٹیسٹ کرکٹ کی کسی اننگ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔
عمران طاہر نے کہا کہ میں ابھی بھی یہی سمجھتا ہوں کہ میں وہی پانچ سال پہلے جیسا باؤلر ہوں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کب چیزیں آپ کے حق میں کام کرنا شروع کر دیں۔
طاہر نے اس موقع پر ڈیل اسٹین اور ورنن فلینڈر کو دنیا کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارکردگی کا تمام تر سہرا دونوں باؤلرز کے سر ہے جنہوں نے ابتدا میں پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اسٹین نے میچ کی دوسری ہی گیند پر پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے والے خرم منظور کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا تھا جبکہ فلینڈر نے اپنے اسپیل کے پانچ اوورز میں صرف نو رنز دیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم کسی بھی دن کسی بھی ٹیم کو آؤٹ کر سکتے ہیں اور آج بھی ایسا ہی ہوا، ان دونوں نے شروعات کیں اور میں نے ان کا بھرپور ساتھ نبھایا’۔

چھچھ والوں سے میں ان کو کون کون جانتا ہے؟

0 comments

آن لائن گھر بیٹھے فوٹو مکسنگ کروانے کے لیے ریٹ لسٹ

0 comments
معزز کسٹمر ہم آپ کو اب گھر بیٹھے آن لائن فوٹو مکسنگ اور پرنٹنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان سروسز کے چارجز درج ذیل ہیں۔

فیس بک کور کی خوبصورت ڈیزائننگ      20 روپے
پروفائل یا دیگر تصاویر کی فوٹو مکسنگ   20 روپے
 تصویر کی مکسنگ اور پرنٹنگ مع ہوم ڈیلیوری     30 روپے فی تصویر
 اور اگر بغیر مکسنگ کے تصاویر پرنٹ کروانی ہوں اور ہوم ڈیلیوری بھی ہو تو 10 روپے فی تصویر اور ڈاک خرچ آپ کے ذمہ ہوگا۔
نوٹ  کم ازکم 100 روپے کا آرڈر دینا ضروی ہے اس سے کم آرڈر پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
پیمنٹ کرنے کا طریقہ کار
کسی بھی آرڈر کی پیمنٹ ایڈوانس کرنی ہوگی۔ پیمنٹ کرنے کے لیے اپنے کسی بھی قریبی زونگ ٹائم پے دوکاندار کے پاس جائیں۔ اسے بتائیں کہ آپ نے کچھ رقم بھیجنی ہے ۔ رقم بھیجنے کے لیے دوکاندار آپ سے موبائل نمبر پوچھے گا تو اسے یہ نمبر دینا ہے۔
03155984917
یہ بات زہن میں ضرور رکھیں کہ دوکاندار سے کہنا ہے کہ یہ ریٹیلر کا نمبر ہے کسٹمر کا نہیں لہذا اس رقم کو ریٹیلر کو ٹرانسفر کرنا ہے۔ ایزی لوڈ یا کسٹمر کی صورت میں رقم بھیجنے پر آپ کی رقم ضائع ہو جائے گی اور کو ئی بھی سروس فراہم نہیں کی جائے گی۔
جب وہ دوکاندار رقم بھیج دے گا تو آپ کو ایک خفیہ کوڈ دے گا۔وہ کوڈ آپ ہمیں اوپر دیے گئے نمبر پر بھیج دیں۔
اس کے بعد جلد سے جلد آپ کو آپ کی تصویریں فراہم کر دی جائیں گی۔

Online Photo Mixing & Pringting Rate List

0 comments

  1. Facebook Cover Designing  = Rs.20/-
  2. Profile Picture Designing       =Rs.20/-
  3. Normal Pictures Designing    =Rs.20/-
  4. Online Designing+Print (Home Delivery) = Rs.30/- Per Pic
Note:
          Minimum Order = Rs.100/-

Payment Method:
                            Go to any nearest Zong Timepey Shop. Ask shopkeer for sending Money to retailer No.0315-5984917. Remember that you must tell the shop keeper that transfer this money to a retailer not a customer.Then he will give you a secret code. send it to us on givern number above..

مسلمان ہار گئے اور اسلام جیت گیا

0 comments
ﮐﺎﻧﺪﮬﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﯾﮏ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ،
ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮨﮯ، ﮨﻨﺪﻭ
ﮐﮩﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﮨﮯ، ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﯾﮧ
ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ۔ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﮐﯽ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻣﯿﮟ

ﭘﮩﻨﭽﺎ، ﺟﺐ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮬﺎ ﺗﻮ

ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺯﻣﯿﻦ

ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺍﮔﺮ ﮨﻤﯿﮟ ﻣﻼ ﺗﻮ ﮨﻢ ﻣﺴﺠﺪ

ﺑﻨﺎﺋﯿﻨﮕﮯ، ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺳﻨﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ

ﻧﮯ ﺿﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﭨﮑﮍﺍ ﺍﮔﺮ ﮨﻤﯿﮟ

ﻣﻼ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻣﻨﺪﺭ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺍﺏ ﺑﺎﺕ

ﺩﻭ ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﻔﺮﺍﺩﯼ ﺗﮭﯽ، ﻟﯿﮑﻦ

ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﮓ ﺍﺟﺘﻤﺎﻋﯽ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ، ﺣﺘﯽٰ ﮐﮧ

ﺍﺩﮬﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺟﻤﻊ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﮬﺮ ﮨﻨﺪﻭ

ﺍﮐﭩﮭﮯ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ

ﻧﻮﻋﯿﺖ ﮐﺎ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ، ﺍﺏ ﺳﺎﺭﮮ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ

ﻗﺘﻞ ﻭ ﻏﺎﺭﺕ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﺧﻮﻥ ﺧﺮﺍﺑﮧ

ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ، ﺗﻮ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮮ ﺣﯿﺮﺍﻥ

ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﮐﯿﺎ ﻧﮑﻠﮯ ﮔﺎ؟ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﺟﺞ

ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ

ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻠﺢ ﻭ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﭘﮩﻠﻮ ﻧﮑﺎﻟﮯ ﺍﯾﺴﺎ

ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺁﮒ ﺍﮔﺮ ﺟﻞ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ

ﺑﺠﮭﺎﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﺟﺞ ﻧﮯ ﻣﻘﺪﻣﮧ

ﺳﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﻮﯾﺰ ﭘﯿﺶ ﮐﯽ ﮐﮧ

ﮐﯿﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﺴﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﻟﻮﮒ

ﺁﭘﺲ ﻣﯿﮞﺒﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﺎ

ﺣﻞ ﻧﮑﺎﻝ ﻟﯿﮟ، ﺗﻮ ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﻧﮯ ﺗﺠﻮﯾﺰ ﭘﯿﺶ

ﮐﯽ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ

ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ، ﺁﭖ ﺍﮔﻠﯽ ﭘﯿﺸﯽ ﭘﺮ

ﺍﺱ ﮐﻮ ﺑﻼ ﻟﯿﺠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮫ

ﻟﯿﺠﺌﮯ، ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﮐﮩﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ

ﺯﻣﯿﻦ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯾﺠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﻭﮦ

ﮐﮩﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺯﻣﯿﻦ ﻧﮩﯿﮟ،

ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﺩﮮ ﺩﯾﺠﺌﮯ۔ ﺟﺐ

ﺟﺞ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻓﺮﯾﻘﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ

ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻓﺮﯾﻖ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮﮔﺌﮯ۔

ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ

ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺟﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻣﺴﺠﺪ

ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ۔ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﻧﮯ

ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭﻣﮩﯿﻨﮧ ﯾﺎ ﭼﻨﺪ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﯽ

ﺗﺎﺭﯾﺦ ﺩﮮ ﺩﯼ ﮐﮧ ﺑﮭﺌﯽ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺁﻧﺎ ﻣﯿﮟ

ﺍﺱ ﺑﮉﮬﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺑﻠﻮﺍ ﻟﻮﮞ ﮔﺎ۔ ﺍﺏ ﺟﺐ

ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﻮ ﺑﮍﯼ ﺧﻮﺷﯿﺎﮞ ﻣﻨﺎ

ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﺳﺐ ﮐﻮﺩ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﻧﻌﺮﮮ ﻟﮕﺎ

ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ

ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﺎ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ

ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻋﺎﻟﻢ ﮐﻮ ﺣﺎﮐﻢ ﺑﻨﺎ

ﻟﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﮔﻠﯽ ﭘﯿﺸﯽ ﭘﺮ ﺟﻮ ﮐﮩﮯ ﮔﺎ

ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ، ﺍﺏ ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﮐﮯ ﺩﻝ

ﻣﺮﺟﮭﺎ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﺳﮯ

ﭘﮭﻮﻟﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ

ﻣﯿﮟ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﻠﯽ ﭘﯿﺸﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﻧﮯ ﻣﻔﺘﯽ ﺍﻟٰﮩﯽ ﺑﺨﺶ

ﮐﺎﻧﺪﮬﻠﻮﯼ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﺘﺎﯾﺎ

ﮐﮧ ﺟﻮ ﺷﺎﮦ ﻋﺒﺪﺍﻟﻌﺰﯾﺰ ﺭﺣﻤﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ

ﮐﮯ ﺷﺎﮔﺮﺩﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ

ﺍﻥ ﮐﻮ ﺳﭽﯽ ﺳﭽﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ

ﺗﮭﯽ، ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﻔﺘﯽ

ﺻﺎﺣﺐ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻻﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺳﻮﭼﻨﮯ

ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﻣﻔﺘﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﺗﻮ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﯽ

ﺿﺮﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺟﺐ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ

ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺑﺘﺎﺋﯿﮯ ﻣﻔﺘﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﯾﮧ

ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﮐﺲ ﮐﯽ ﻣﻠﮑﯿﺖ ﮨﮯ؟ ﺍﻥ ﮐﻮ

ﭼﻮﻧﮑﮧ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺣﺎﻝ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ ﺗﮭﺎ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ

ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺗﻮ ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ

ﮐﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﺟﺐ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﯾﮧ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ

ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﻧﮯ ﺍﮔﻠﯽ ﺑﺎﺕ

ﭘﻮﭼﮭﯽ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﺍﺏ ﮨﻨﺪﻭ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ

ﻣﻨﺪﺭ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟ ﻣﻔﺘﯽ ﺻﺎﺣﺐ

ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺟﺐ ﻣﻠﮑﯿﺖ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ

ﺟﻮ ﭼﺎﮨﯿﮟ ﮐﺮﯾﮟ ﭼﺎﮨﮯ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ ﯾﺎ ﻣﻨﺪﺭ

ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻓﯿﺼﻠﮧ

ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺯﻣﯿﻦ ﮨﻨﺪﻭﺅﮞ ﮐﯽ ﮨﮯ،

ﻣﮕﺮ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰ ﻧﮯ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ

ﺑﺎﺕ ﻟﮑﮭﯽ‘ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻟﮑﮭﺎ ﮐﮧ

”ﺁﺝ ﺍﺱ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﺎﺭ ﮔﺌﮯ

ﻣﮕﺮ ﺍﺳﻼﻡ ﺟﯿﺖ ﮔﯿﺎ۔“

نومی فرام حضرو

0 comments




محمد رضوان فرام حضرو

0 comments

عبدالقادر خان فرام حضرو

0 comments



اسد اعوان فرام حضرو

0 comments



عبدالواجد خان فرام حضرو

0 comments


پٹھان کی پہچان

0 comments

عزیز فرام کالو کلاں

0 comments






حضرو، کالوکلاں اور علاقہ چھچھ میں فوٹو پرنٹنگ کی ریٹ لسٹ

0 comments

اب اس ویب پر کام کیا کرنا ہوگا؟ تفصیل

0 comments
اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو اس نمبر پر بلاجھجھک کسی بھی وقت ایس ایم ایس کریں۔
03335749861
آپ ایک کمپیوٹر سے صرف ایک اکاؤنٹ ہی بنا سکتے ہیں اگر آپ نے ایک کمپیوٹر سے دو اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کی تو آپ کے دونوں اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے اور ساری محنت ضائع ہو جائے گی۔
نیو بکس پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے یہاں کلک کریں۔



                                          Very importan for you


 کی ایرننگ یسے ہے  $000.00neobux

 $0.1000 جب اپ کی ایرننگ ہو\جانے گی 
$1.0000 هو جانے گا 

الرٹ پے کا نیا نام پیزا ہے۔ پیزا پر اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے نیچے دی گئی تصویر پر کلک کریں۔


انٹرنیٹ پر پیسے کس طرح کمائیں جائیں؟ کام کیا کرنا ہے؟

0 comments
اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف کہ اس ویب سائٹ پر کرنا کیا ہوگا؟؟؟
سب سے پہلے تو اس ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔


اوپر کلک کرنے کے بعد آ پ کے پاس کچھ اس طرح کی نئی ویب سائٹ کھل جائے گی۔ 


اب آپ نے سرخ دائرے دیے گئے بٹن یعنی رجسٹر کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔
رجسٹر کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے اس طرح کی سکرین آجائے گی۔

1۔ اپنا نام لکھیں۔
2.اپنا پاس ورڈ لکھیں۔
3.اپنا ای میل ایڈریس لکھیں۔
4.اپنا الرٹ پے / پے پال یا پیزا کا ای میل ایڈریس لکھیں۔
5.تاریخ پیدائش کا سال لکھیں۔
6.ساتھ والی تصویر میں دیے گئے حروف لکھیں۔
7.چھوٹے سے بکس پر کلک کر کے اسے آن کر دیں۔
8. کانٹی نیو پر کلک کریں۔
مزید تفصیلات کے لیے یہ بلاگ وزٹ کرتے رہیں۔

انٹرنیٹ پر پیسے کون لوگ کما سکتے ہیں؟

0 comments
جی دوستو
اب میں بتاتا چلوں کہ انٹرنیٹ پر پیسے کون لوگ کما سکتے ہیں ؟
تو اس کے لیے درج ذیل صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے۔
١۔ ہمت
بعض لوگوں میں ہمت نہیں ہوتی لیکن جس ویب پر کام کرنے کا طریقہ کار میں بتانے جا رہا ہوں اس کے لیے بہت ہی زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ویب پر کام کرتے کرتے بعض لوگ منزل کے قریب پہنچ کر ہمت ہار جاتے ہیں ۔
یہ بات زہن نشین کر لیں کہ اس ویب پر کام شروع کرنے کے بعد کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی۔
۲۔ تحمل مزاجی اور انتظار
اس ویب پر کام کرنے کے لیے تحمل مزاجی اور انتظار کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے کیوں کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم انٹرنیٹ پر کام کریں گے اور راتوں رات ہمارے اکاؤنٹ میں لاکھوں ڈالر آجائیں گے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے یہ صرف خوابوں میں ہی ممکن ہے۔
اس ویب پر کام شروع کرنے کے بعد اصل آمدنی کے لیے کم ازکم ایک سال کا عرصہ اور روزانہ کی بنیاد پر کام کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید جاننے کے لیے یہ بلاگ وزٹ کرتے رہیں اور اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

کیا واقعی انٹرنیٹ پر پیسے کمائے جاسکتے ہیں؟؟

0 comments
السلام علیکم دوستو
آج کل ایک دوستوں میں ایک اہم ٹاپک چھڑا ہوا ہے کہ کیا انٹرنیٹ پر پیسے کمائے جا سکتے ہیں؟؟؟ میں نے جہاں تک سرچ کیا ہے تو مجھے صرف چند ایک ویب سائٹس ملی ہیں جن پر کام کر کے آدمی کچھ نہ کچھ کما سکتا ہے لیکن ان میں سے سب سے بہترین ویب سا ئٹ یہ ہے


اس ویب پر کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟؟؟
اس پر آدمی ماہانہ 250 ڈالر سے زیادہ بھی کما سکتا ہے لیکن کیسے؟؟؟
کیا یہ ویب اور اس پر کام سچ ہے یا صرف ایک ڈرامہ ؟
اس ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ کیسے بنایا جا سکتا ہے؟
ان تمام سوالات کے جواب بہت جلد پوسٹ کیے جائیں گے۔ 

ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻥ

0 comments

ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :
ﺟﻮ ﺷﺨﺺ ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺳﻮﺭﺋﮧ ﮐﮩﻒ ﭘﮍﮪ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ‘
ﺍﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﺟﻤﻌﮧ
ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﭘﻮﺭﺍ ﮨﻔﺘﮧ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺭ
ﺭﻭﺷﻦ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔
)ﻣﺸﮑﻮﺓ(
---------------------------------------------------------------
ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
ﺟﺲ ﻧﮯ ﺳﻮﺭۃ ﺍﻟﮑﮩﻒ ﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺩﺱ ﺁﯾﺘﯿﮟ ﺣﻔﻆ ﮐﺮ
ﻟﯿﮟ ﻭﮦ ﺩﺟﺎﻝ ﮐﮯ ﻓﺘﻨﮯ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ
ﺳﻨﻦ ﺍﺑﻮﺩﺍﺅﺩ 4323
ﺟﻠﺪ4

جمعہ کے دن جب امام خُطْبَہ دے رہا ہو

0 comments

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جمعہ کے دن جب امام خُطْبَہ دے رہا ہو اور کسی نے اپنے ساتھی سے کہا : خاموش ہو جاؤ تو اس نے لغو (فضول) کام کِیا . 
(مسلم)
جس نے (دوران خُطْبَہ) بلاوجہ کنکریوں کو (بَطَور شغل) ہاتھ لگایا اُس نے لغو (فضول) کام کِیا
(مسلم)
جسے جمعے کے وَقت اونگھ آئے تو وہ اپنی جگہ بَدَل لے . 
(ترمذی)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبے کے دوران گھٹنے کھڑے کر کے رانوں کو پیٹ سے لگا کر ہاتھوں کو باندھ کر بیٹھنے سے منع فرمایا ہے . (ابو دائود)

قصہ حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا

0 comments

حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ ایک صحابی تھے جو بدر کی لڑائی میںشریک نہیں ہو سکے تھے۔ ان کو اس چیز کا صدمہ تھا اس پر اپنے نفس کو ملامت کرتے تھے کہ اسلام کی پہلی عظیم الشان لڑائی اور تو اس میں شریک نہ ہوسکا۔ اس کی تمنا تھی کہ کوئی دوسری لڑائی ہو تو حوصلے پورے کروں ۔ اتفاق سے احد کی لڑائی پیش آگئی جس میں یہ بڑی بہادری اور دلیری سے شریک ہوئے۔ احد کی لڑائی میں اول اول تو مسلمانوں کو فتح ہوئی تو کافروں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر یہ لوگ بھی اپنی جگہ سے یہ سمجھ کر ہٹ گئے کہ اب جنگ ختم ہوچکی اس لئے بھاگتے ہوئے کافروں کا پیچھا کیا جائے اور غنیمت کا مال حاصل کیا جائے۔ اس جماعت کے سردار نے منع بھی کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت تھی۔ تم یہاں سے نہ ہٹو۔ مگر ان لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد صرف لڑائی کے وقت کے واسطے تھا ۔ وہاں سے ہٹ کر میدان میں پہنچ گئے۔ بھاگتے ہوئے کافروں نے اس جگہ کو خالی دیکھ کر اس طرف سے آکر حملہ کر دیا۔ مسلمان بے فکر تھے اس اچانک بے خبری کے حملہ سے مغلوب ہوگئے اور دونوں طرف سے کافروں کے بیچ میں آگئے جس کی وجہ سے اِدھر اُدھر پریشان بھاگ رہے تھے۔ حضرت انسؓ نے دیکھا کہ سامنے سے ایک دوسرے صحابی حضرت سعد بن معاذرضی اللہ عنہ آرہے ہیں۔ ان سے کہا کہ اے سعد کہاں جا رہے ہو، خدا کی قسم جنت کی خوشبو احد کے پہاڑ سے آرہی ہے۔ یہ کہہ کر تلوار تو ہاتھ میں تھی ہی کافروں کی ہجوم میں گھس گئے اور جب تک شہید نہیں ہو گئے واپس نہیں ہوئے شہادت کے بعد ان کے بدن کو دیکھا گیا تو چھلنی ہو گیا تھا۔ اسی ۸۰ سے زیادہ زخم تیر اور تلوار کے بدن پر تھے، اُن کی بہن نے اُنگلیوں کے پوروں سے اُن کو پہچانا۔

ف: جو لوگ اخلاص اور سچی طلب کے ساتھ اللہ کے کام میںلگ جاتے ہیں اُن کو دنیا ہی میں جنت کا مزہ آنے لگتا ہے۔ یہ حضرت انس رضی اللہ عنہ زندگی ہی میں جنت کی خوشبو سونگھ رہے تھے۔ اگر اخلاص آدمی میں ہو جاوے تو دنیا میں بھی جنت کا مزہ آنے لگتا ہے۔

ﻣﯿﮟ ﺍﺑﮭﯽ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﻮ ﺑﯿﭽﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ

0 comments

ﺍﯾﮏ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺴﺠﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﮐﯿﻠﺌﮯ
ﺑﺮﻃﺎﻧﯿﮧ ﮐﮯ ﺷﮩﺮ ﻟﻨﺪﻥ ﭘُﮩﻨﭽﮯ ﺗﻮ
ﺭﻭﺍﺯﺍﻧﮧ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻣﺴﺠﺪ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺲ
ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﻧﺎ ﺍُﻧﮑﺎ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ۔ﻟﻨﺪﻥ
ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﮐﮯ ﮨﻔﺘﻮﮞ ﺑﻌﺪ، ﻟﮕﮯ ﺑﻨﺪﮬﮯ ﻭﻗﺖ
ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺭﻭﭦ ﭘﺮ ﺑﺴﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﻔﺮ
ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺌﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺑﺲ ﺑﮭﯽ
ﻭﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺲ ﮐﺎ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﺑﮭﯽ
ﻭﮨﯽ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﯾﮧ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﺑﺲ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ
ﮨﻮﺋﮯ، ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﮐﻮ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ
ﭘﯿﺴﮯ ﻟﯿﮑﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﺸﺴﺖ ﭘﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ
ﮔﺌﮯ۔ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﮐﮯ ﺩﯾﺌﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ
ﭘﯿﺴﮯ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺩﯾﮑﮭﮯ
ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺁﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﻮﭺ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮔﺌﮯ، ﭘﮭﺮ ﺍﭘﻨﮯ
ﺁﭖ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ ﻭﮦ ﺍﺗﺮﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺣﻖ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ
ﺳﻮﭺ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﯽ ﮐﮧ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﺍﻥ
ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﮐﻮ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ
ﭘﯿﺴﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻮﻥ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ !!!
ﭨﺮﺍﻧﺴﭙﻮﺭﭦ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﺍﻥ ﺑﺴﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻤﺎﺋﯽ
ﺳﮯ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﭘﺎﺅﻧﮉ ﮐﻤﺎﺗﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮨﮯ، ﺍﻥ
ﺗﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﺳﮯ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﮐﻤﺎﺋﯽ
ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﻓﺮﻕ ﭘﮍ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ؟ ﻣﯿﮟ ﭼﭗ ﮨﯽ
ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔
ﺑﺲ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮯ ﻣﻄﻠﻮﺑﮧ ﺳﭩﺎﭖ ﭘﺮ
ﺭُﮐﯽ ﺗﻮ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍُﺗﺮﻧﮯ ﺳﮯ
ﭘﮩﻠﮯ ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﮐﻮ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﯾﮧ ﻟﯿﺠﯿﺌﮯ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ، ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
ﺁﭖ ﻧﮯ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﻣُﺠﮭﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﮮ
ﺩﯾﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﮈﺭﺍﺋﯿﻮﺭ ﻧﮯ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ ﻭﺍﭘﺲ ﻟﯿﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﻣُﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ؛ﮐﯿﺎ
ﺁﭖ ﺍﺱ ﻋﻼﻗﮯ ﮐﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﻧﺌﮯ ﺍﻣﺎﻡ
ﮨﯿﮟ؟ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻋﺮﺻﮧ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﯽ
ﻣﺴﺠﺪ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮐﺮ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ
ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﻟﯿﻨﺎ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﯾﮧ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﺎﻥ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺁﺯﻣﺎﻧﮯ ﮐﮯ
ﻟﯿﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﯾﺌﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﺎ ﺍﺱ
ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺭﻗﻢ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﯾﮧ ﺍﻭﺭ
ﺩﯾﺎﻧﺖ ﺩﺍﺭﯼ ﭘﺮﮐﮫ ﺳﮑﻮﮞ۔
ﺍﻣﺎﻡ ﺻﺎﺣﺐ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺑﺲ ﺳﮯ ﻧﯿﭽﮯ
ﺍُﺗﺮﮮ، ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﻟﮕﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﺍُﻧﮑﯽ
ﭨﺎﻧﮕﻮﮞ ﺳﮯ ﺟﺎﻥ ﻧﮑﻞ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ، ﮔﺮﻧﮯ ﺳﮯ
ﺑﭽﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﻤﺒﮯ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﻟﯿﺎ،
ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﻨﮧ ﺍُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺭﻭﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﺩُﻋﺎ ﮐﯽ،
ﯾﺎ ﺍﻟﻠﮧ ﻣُﺠﮭﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ، ﻣﯿﮟ ﺍﺑﮭﯽ
ﺍﺳﻼﻡ ﮐﻮ ﺑﯿﺲ ﭘﻨﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭽﻨﮯ ﻟﮕﺎ
ﺗﮭﺎ

صحابہ کی آپس میں محبت

0 comments

صحابہ آپس میں بڑے خوبصورت مذاق کیا کرتے تھے یہاں چند ایک واقعات بیان کرتا ہوں ۔ صاحب علم افراد سے تصحیح کی درخواست ہے !

روایت ہے کہ ایک بار حضرت ابوبکر ، حضرت عمر اور حضرت علی ۔۔۔ (ر) ساتھ ساتھ کہیں جارہے تھے ۔ حضرت علی بیچ میں تھے اور دائیں بائیں حضرت عمر اور حضرت ابوبکر تھے ۔ ان دونوں صحابہ کرام کے قد اونچے تھے جبکہ حضرت علی کا قد نسبتاً نیچا تھا ۔ غالباً حضرت عمر یہ حالت دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا " علی تم ہمارے درمیان ایسے ہو جیسے " لنا " میں "ن" ہوتا ہے "۔

حضرت علی نے مسکرا کر برجستہ جواب دیا کہ " میں ہٹ جاؤں تو " لا" رہ جائے گا ۔ "
" لا " کا مطلب عربی میں "نہیں" یا "کچھ نہیں" ہے !
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اسی طرح ایک بار حضرت علی (ر) وضو فرما رہے تھے ۔ حضرت عمر نے ان کے سر سے ٹوپی اتار لی اور ایک اونچی سی جگہ لٹکا دی ۔ حضرت علی وضو کرنے کے بعد گئے اور ٹوپی تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن ہاتھ نہ پہنچا ۔ مسکرائے اور انتظار کرنے لگے ۔

جب حضرت عمر (ر) وضو فرمانے لگے تو آپ نے انکے سر سے ٹوپی اتار لی ۔ وہیں کسی درخت کا ایک بھاری تنا پڑا تھا ۔ آپ نے وہ تنا اٹھا کر اسکے نیچے ٹوپی رکھ دی ۔ حضرت عمر نے وضو فرمایا اور جاکر اس تنے کے نیچے سے ٹوپی نکالنے کوشش کی ۔ کافی زور لگانے پر بھی بات نہ بنی ۔ تو حضرت علی سے فرمایا ۔ " ٹھیک ہے بھائی میری ٹوپی نکال دو میں تمھاری ٹوپی اتارتا ہوں "
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اور ایک مشہور واقعہ ہے کہ جب کئی صحابہ حضور (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے کھجوریں تناول فرما رہے تھے ۔ حضور (صلى الله عليه وسلم) نے ایک کھجور کھانے کے بعد اسکی گھٹلی حضرت علی کے سامنے پھینک دی ۔

صحابہ (ر) تو ہر معاملے میں حضور (صلى الله عليه وسلم) کی نقل فرمایا کرتے تھے ۔ بس پھر کیا تھا ہر صحابی نے یہی کرنا شروع کیا ۔ تھوڑی ہی دیر بعد حضرت علی کے سامنے گھٹلیوں کا انبار لگ گیا ۔

جب کھجوریں ختم ہوئیں تو کسی صحابی نے شرارتاً حضرت علی سے فرمایا " علی لگتا ہے تم کو زیادہ ہی بھوک لگی تھی "

حضرت علی نے اپنے سامنے گھٹلیوں کا انبار دیکھا تو معاملہ سمجھ گئے ۔ مسکرا کر فرمایا " میری نسبت شائد آپ لوگوں کو زیادہ بھوک لگی تھی کیونکہ میں تو گھٹلیاں چھوڑ گیا آپ تو شائد گھٹلیوں سمیت کھا گئے !!

صحابہ کرام (ر) کا آپس میں محبت و شفقت اور ایک دوسرے کے لیے خیر خواہی کا معاملہ ایسا تھا کہ جسکی مثال شائد انسانی تاریخ میں نہ ملے ! یہاں میں چن کر کچھ ایسے واقعات لکھے ہیں جن میں خاص کر حضرت علی (ر) اور دوسرے صحابہ کی آپس میں محبت کر تذکرہ ہے ۔

امریکی فوجی بمقابلہ شیر اسلام

0 comments


موت کا خوف

0 comments

پچھلے زمانہ میں ایک بادشاہ تھا اور وہ بہت موٹا تھا اس کے بدن پر بہت چربی چڑھی ہوئی تھی اور اپنے کاموں سے معذور ہو گیا تھا۔ اس نے اطبا ءکو جمع کیا اور کہا کہ کوئی منا سب تدبیر کرو کہ میرے اس گوشت میں کمی ہو کر بدن ہلکا ہو جائے۔ لیکن وہ کچھ نہ کر سکے پھر ایک ایسا شخص اس کے لیے تجو یز کیا گیا۔ جو صاحب عقل و ادب اور طبیب حاذق تھا۔ تو بادشاہ نے اس کو بلا کرحالت سے با خبر کیا اور کہا کہ میرا علا ج کر دو میں تم کو مالدار کر د وں گا۔ اس نے کہا اللہ بادشاہ کا بھلا کرے میںستارہ شنا س طبیب ہوں۔ مجھے مہلت دیجئے کہ میں آج کی رات آپ کے ستا روں پر غورکرکے دیکھوں کہ کو نسی دوا آپ کے ستارے کے موافق ہے وہ ہی آپ کو پلا ئی جائے گی۔ پھروہ اگلے دن حاضر ہو ا۔ اور بولا کہ اے بادشاہ مجھے امن دیا جائے۔ با دشاہ نے کہا امن دیا گیا۔ حکیم نے کہا میں نے آپ کے ستاروں کو دیکھا وہ اس پر دلا لت کر تے ہیں آپ کی عمر میں سے صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اب اگر آپ چاہیں تو میں علا ج شروع کروں اور اگر آپ اس کی وضا حت چاہتے ہیں تو مجھے اپنے یہاں قید کرلیجئے۔ اگر میرے قول کی حقیقت قابلِ قبول ہو تو چھوڑ دیجئے۔ بادشاہ نے اس کو قید کر دیا۔ اور سب تفریحات بالائے طا ق رکھیں اور لو گوں سے الگ رہنااختیار کر لیا اور گوشہ نشین ہوگیا۔ تنہا رہنے کا اہتمام کرنے لگا۔ جوں جوں دن گزرتے گئے اس کا غم زیا دہ ہو تا گیا۔ یہاں تک کہ اس کا جسم گھٹ گیا اور گو شت کم ہو گیا۔ جب اس طر ح اٹھا ئیس دن گذر گئے تو طبیب کے پاس آدمی بھیج کر اس کو نکا لا۔ بادشاہ نے کہا اب تمہاری کیا رائے ہے؟ 
طبیب نے کہا اللہ بادشاہ کی عزت زیادہ کرے میرا اللہ کے یہاں یہ مرتبہ نہیں ہے کہ وہ مجھے غیب کے علم پر مطلع کر دیتا۔ واللہ میں تو اپنی عمر بھی نہیں جانتا تو آپ کی عمر کا کیا حال جان سکتا تھا۔ میرے پاس آپ کے بجز غم کے کوئی دوا نہیں تھی اور میرے اختیار میں آپ کے اوپر غم کو مسلط کرنے کی اس کے سوا اور کوئی تدبیر نہیں تھی تو اس تدبیر سے آپ کے گردوں (اور دیگر اعضاء) کی چر بی گھل گئی۔ بادشاہ نے اس کو بہت سا انعام دے کر رخصت کیا

ایـن جی اوز کے چـند گهناؤنے اغراض و مقاصد

0 comments
محترم قارئین کرام! این جی اوز کے اہداف و مقاصد میں یہ شقیں شامل ہیں,
«۱».....

عورتوں میں احساس کمتری پیدا کرکے یہ باور کروانا کہ اسلام تمہاری آزادی کو سلب کرنا چاہتا ہے, تمہیں اسلام اور اہل_اسلام سے کهل کر مقابلہ کرنا چاہۓ,
«۲».....

بے پردگی، بےحیائی اور فحاشی کا سیلاب ملک خداد میں عام کرنا،

«۳».....لڑکوں اور لڑکیوں کو کالجوں اور یونیورسٹیوں حتی کہ اسکولوں تک خلط ملط کردیا جاۓ, تاکہ یہ طبقہ بےراه روی کا شکار ہوجاۓ,

«۴»....عدالتوں سے شہات کے قانون کا خاتمہ,

«۵»....شرعی عدالتوں کا بهی خاتمہ,

«۶»....عدالتوں سے حدود و قصاص کا بهی خاتمہ,

«۷»....علماءکرام و مفتیان مبین سے عوام الناس کو متنفر کرنا اور کروانا,

«۸».....دینی مدارس سے عوام الناس کی توجہ ہٹاکر اسکولوں اور کالجوں کی طرف لگانا,

«۹»....پاکستان کے خفیہ رازوں، ایٹمی پلانٹ سے آگاہی حاصل کرکے امریکہ اور یورپ کو مطلع کرنا,

«۱۰»....قرآن مجید کی شرعی سزاؤں کو ظالمانہ سزاؤں کے طور پر امت کے سامنے اجاگر کرنا اور کروانا,

«۱۱»....عوام الناس کے اذہان کو جہاد اور مجاہدین اسلام کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنا اور کروانا,

«۱۲»...یہودیت اور عیسائیت کا پرچار کهلے عام کرنا اور ان اقوام کو بطور ہمدرد کے پیش کرنا اور کروانا,

فیس بک پر این جی اوز کے کارندے کیا کررہےہیں؟

خوب سوچهۓ

فیک آئی ڈی بنانا کوئی مشکل کام نہیں

اب اکثریت یہی این جی اوز والے اپنے پروفائل خوشنما بناکر آتےہیں اور کافروں کو خوش کرنے والے کام خوب اچهی طرح خدمت کرکے سرانجام دیتےہیں

اللہ ہمیں صحیح سمجھ نصیب فرماۓ.....آمین


مسلمانوں کے عقائد کا سر عام مذاق۔ ایک حاجی کی تصویر کی مکسنگ کر کے کس طرح بے دین لوگوں نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔

1 comments
تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ کوئی بھی تصویر یا ویڈیو دیکھ کر جب تک اس کے بارے میں مکمل تحقیق نہ کر لیں نہ اس پر یقین کریں اور نہ ہی اسے شیئر کریں تاکہ کسی سازش کا شکار ہو کر کہیں آپ بھی گناہ گار نہ ہوں۔ یہ تصویر مجھے ابھی ابھی ایک دوست نے بھیجی ہےکہ دیکھیں کس طرح مسلمانوں کے ساتھ مزاق کیا جارہا ہے۔ 

السلام علیکم دوستو

0 comments
آج سے ہم نے ایک نئے بلاگ کا آغاز کیا ہے جس پر آپ کو ملے گا بہت کچھ
مثلاً اردو کتابیں، اردو ڈائجسٹ اور منتخب کہانیاں اور بہت سے سافٹ وئیرز
آپ کے کمنٹس اور مشورے ہمارے لیے بہت ہی قیمتی اور حوصلہ افزا ہیں
اس لیے برائے مہربانی اپنے کمنٹس اور مشوروں سے ضرور نوازیں۔ شکریہ
اس بلاگ کی لکھائی کو خوبصورت انداز میں دیکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں جمییل نوری کشیدہ فونٹ کا انسٹال ہونا ضروری ہے ورنہ آپ اس بلاگ پر شائع ہونے والی تحاریر کو صحیح انداز سے نہیں پڑھ سکیں گے اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ اپنے کمپیوٹر میں جمیل نوری کشیدہ فونٹ ضرور انسٹال کر لیںِ